Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے دوست ممالک پیش پیش

Now Reading:

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے دوست ممالک پیش پیش

سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے 3 ارب ڈالر کے منصوبے منظور

پاکستان بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے تمام دوست ممالک کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

دوست ممالک کی جانب سے جاری امدادی سلسلے کے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد کی تفصیل جای کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 13 ممالک، 3 عالمی تنظیموں سے 110 امدادی طیارے پہنچ چکے ہیں جس میں متحدہ عرب امارات نے سب سے زیادہ 41 امدادی طیارے راولپنڈی، کراچی اور لاہور بھیجے ہیں۔

اسکے علاوہ امریکہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 20 امدادی طیارے سکھر، کراچی راولپنڈی بھیجے ہیں جبکہ ترکیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 13 طیارے امداد کراچی، راولپنڈی بھیجے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ چین اور قطر سے 4، 4 امدادی طیارے پاکستان آئے جبکہ سعودی عرب، عمان سے متاثرین سیلاب کے لیے امداد لے کر 2، 2 طیارے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا تھا کہ ازبکستان، فرانس، ترکمانستان، اردن، نیپال، برطانیہ سے ایک ایک امدادی طیارہ پاکستان پہنچا ہے جبکہ یونیسف نے 2، اقوام متحدہ ادارہ مہاجرین نے 13، عالمی ادارہ خوراک نے 3 امدادی طیارے بھیجے ہیں۔

خیال رہے کہ اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے آج امریکہ کی تیسری پرواز امدادی امداد لے کر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔

اس حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر