ریاستی اداروں کیخلاف گفتگو کرنے کے مقدمہ میں کیپٹن صفدر (ر) کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔
عدالت نے ملزم کیپٹن صفدر (ر) کے 21 اکتوبر کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔
ملزم کیخلاف اسلام پورہ پولیس نے 2019ء میں مقدمہ درج کر کے چالان پیش کر رکھا ہے۔
اس حوالے سے پراسکیوشن کا کہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف میڈیا ٹاک کی جس سے ملک میں نقص امن کا خطرہ پیدا ہوا۔
پراسکیوشن کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی میڈیا ٹاک قابل اعتراض اور مواد غداری کے زمرے میں آتا ہے اور ملزم کی گفتگو کا متن انتہائی سنگین اور جرم کے مطابق اہمیت کا حامل ہے۔
پراسکیوشن نے استدعا کی ہے کہ ملزم کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف تعریزات پاکستان کی دفعہ 124 کے تحت کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
