 
                                                                              پاکستان بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کا برا حال ہے جس سے تنگ آکر محنت کش مزدوروں نے بھی بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
اعلان کے مطابق اڑھائی ہزار مزدور یونینز کی نمائندہ “مزدور یکجہتی کمیٹی“ کی کال پر محنت کش مزدور آج بھرپور احتجاج کریں گے جو کہ سہ پہر 3 بجے لاہور میں گورنر ہاؤس کے سامنے کیا جائے گا۔
گورنر ہاؤس لاہور کے سامنے کئے جانے والے احتجاج میں مزدور قیادت اپنے لائحۂ عمل کا اعلان کرے گی۔
اس کے علاوہ انصاف لیبر فیڈریشن کی کال پر گوجرانوالہ، سیالکوٹ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں بھی مزدور نکلیں گے۔
لاہور کے علاوہ بقیہ شہروں میں مزدور اب سے کچھ ہی دیر میں صبح 11 بجے سڑکوں پر نکلیں گے۔
گوجرانوالہ میں گوندلانوالہ چوک، سیالکوٹ میں ڈی سی آفس اور راولپنڈی کے کمیٹی چوک میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
فیصل آباد میں مزدور ضلع کونسل چوک اور ملتان میں کچہری چوک میں جمع ہوں گے اور بھرپور احتجاج کریں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کسان اتحاد کی جانب سے بھی مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا تھا تاہم حکومت سے ہونے والے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 