
معروف سیاسی و سماجی شخصیت حنید لاکھانی آج کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔
اس حوالے سے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حنید لاکھانی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔
اہل خانہ کے مطابق انکی نمازجنازہ آج بعد نماز عصر مسجد صہیم خیابان راحت میں ادا کی جائیگی۔
خیال رہے کہ حنید لاکھانی اقراء یونیورسٹی کے سربراہ تھے جبکہ سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تھی ۔
اسکے علاوہ حنید لاکھانی یتیم بچوں کی کفالت بھی کرتے تھے اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔
صدر مملکت کا اظہار افسوس:
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے اقرا یونیورسٹی کے چیئرمین اور بانی دوست حنید لاکھانی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔
Very sad to hear about death of my friend Hunaid Lakhani Chairman & Founder of Iqra University.
إنا لله وإنا إليه راجعون
May his soul rest in peace & may his family/friends find the strength to bear this lossWe must remember through these incidents that life is uncertain & shortAdvertisement— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) September 8, 2022
پاکستان تحریک انصاف کا اظہار افسوس:
پی ٹی آئی کراچی تنظیم کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماء و چئیرمن اقراء یونیورسٹی حنید لاکھانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کراچی کا کہنا ہے کہ حنید لاکھانی رحم دل اور خوش مزاج طبعیت کے مالک تھے اور ان کی سماجی و سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News