
نواز شریف کی جانب سے وزیراعظم کو اہم فیصلوں پر پی ڈی ایم سے مشاورت کرنے اور مکمل اعتماد میں لینے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات جس میں مسلم لیگ ن کا کوئی رہنما شریک نہیں تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان میں اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ میاں نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو اہم گائیڈ لائنز بھی دیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اہم فیصلوں سے قبل پی ڈی ایم قیادت کو مکمل اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئندہ انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ انتخابات اہم فیصلوں کے بعد کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کو وطن واپسی پر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ دیگر اتحادی کو بڑے اتحادیوں کی مشاورت کے بعد اعتماد میں لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اکتوبر کے آخری یا نومبر کے پہلے ہفتے میں اہم فیصلے کریگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News