Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرامن اور خوشحال افغانستان پاکستان کی ترجیح ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

پرامن اور خوشحال افغانستان پاکستان کی ترجیح ہے، وزیر خارجہ
بلاول

بلاول

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  پرامن اور خوشحال افغانستان پاکستان کی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے نیویارک میں افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس ویسٹ سے ملاقات ہوئی ہے۔

Advertisement

ملاقات میں وزیر خارجہ کا افغانستان اور باہر دیرپا امن واستحکام کے لیے عبوری افغان حکومت کے ساتھ بین الاقوامی رابطے جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ  ایک پرامن، مستحکم، خوشحال افغانستان پاکستان کی ترجیح ہے۔

وزیر خارجہ نے توسیعی ٹرائیکا میکانزم سمیت افغانستان میں پیشرفت پر علاقائی اتفاق رائے پیدا کرنے میں پاکستان کی سہولت کار کوششوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے افغانستان میں انسانی ہمدردی کے امکانات کا حوالہ دیا جن کے بارے میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے موسم سرما میں مزید خراب ہو جائیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس طرح کے منظر نامے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پناہ گزینوں کی نقل مکانی ہو سکتی ہے۔

Advertisement

افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ نے افغانستان میں امن و استحکام اور انخلاء میں سہولت کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

اسکے علاوہ فریقوں نے افغان عوام کے مشکلات کے خاتمے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی برادری کی مسلسل کوششوں اور شمولیت کے مشترکہ مقاصد کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت کو تسلیم کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر