گلگت بلتستان سپریم ایپلیٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم اپنے ہی بیان حلفی سے منحرف ہوتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیا معافی نامہ داخل کرا دیا ہے۔
انہوں نے اپنے معافی نامہ میں لکھا ہے کہ اپنے بیان حلفی پر معافی مانگتا ہوں جو درست نہیں ہے، بیان حلفی میں غلطی سے ہائی کورٹ کے جج کا نام شامل ہو گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی اس سنگین غلطی پر معافی کا طلبگار ہوں جو دراصل نہیں ہونی چاہئے تھی۔
معافی نامہ میں انہوں نے اعتراف کیا کہ دس نومبر 2021 کے بیان حلفی میں جج کا نام مس انڈراسٹینڈنگ کی وجہ سے شامل ہوا تھا تاہم میں اپنے بیان حلفی کے متن کو واپس لیتا ہوں۔
معافی نامے میں انہوں نے کہا ہے کہ غلط اور غیر ضروری بیان حلفی پر معافی بھی مانگتا ہوں۔
رانا شمیم اس سے قبل بھی ایک معافی نامہ جمع کرا چکے جسے تسلیم نہیں کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے نئے معافی نامے میں بیان حلفی میں درج الفاظ واپس لے لیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
