حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پورا کراچی ڈینگی کی لپیٹ میں ہےاور وینٹیلیٹرز دستیاب نہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اگست سے جرائم میں اچانک اضافہ ہوا ہے، ایسے لگتا یے جیسے جرائم کرنے والے عناصر کو کسی نے باقاعدہ کچھ کہہ دیا ہو۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ موبائل فون چھیننے کے بہانے انسانی جان لے لی جاتی ہے، پولیس افسران عوام کو بتائیں کہ انہیں کام کرنے میں کیا مشکلات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ کتنے اہلکار سرکاری پروٹوکول اور کتنے سرکاری افسران کے گھروں پر ڈیوٹی دے رہے ہیں، مقامی پولیس کی بات کی جائے تو اسے لسانی رنگ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جانوں کا ہرقیمت پر تحفظ ہونا چاہیے، یہی حالات رہے تو جماعت اسلامی احتجاج کریگی۔
انہوں نے کہا کہ پورا شہر ڈینگی کی لپیٹ میں ہے، وینٹیلیٹرز دستیاب نہیں ہیں جبکہ کورونا کی وبا کے دور میں بھی وفاقی و صوبائی حکومت نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب تو شہر میں اسپرے نہیں کرواسکتے جبکہ ڈینگی سے بچنے کا آسان راستہ یہی ہے کہ مچھرکش اسپرے کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت شہر کو منتخب میئر اور کونسلرز کی ضرورت ہے، یہ سیاسی معاملہ نہیں اس وقت بنیادی انسانی معاملہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، جب جب گرمی ہوتی ہے لوڈشیڈنگ بڑھ جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
