Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ، محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ، محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم
پرویزالہیٰ

پرویزالٰہی کو منی لانڈرنگ کیس میں پیش کرنےکامعاملہ، مذید سماعت15ستمبرتک ملتوی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کرنے کا اطلاق محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پر ہوگا۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ نے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی۔

اس فیصلے کے بعد ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف کو قواعد وضوابط کے تحت ایڈہاک ملازمتوں پر بھرتی کیا جاسکے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے اقدام سے محکمہ صحت نے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف کی کمی دور ہوگی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہیلتھ کارڈ کے پینل میں مزید اسپتال شامل کرنے کی منظوری

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرانے والے مریضوں کیلئے پینل میں مزید اسپتال شامل کرنے کی اصولی منظوری دے دی تھی۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا تھا جس میں ہیلتھ کارڈ کی افادیت کو مزید بہتر بنانے کا جائزہ لیا گیا تھا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلتھ کارڈ پروگرام میں سرجری کی جدید ٹیکنالوجی سائبر نائف شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی تھی۔

‘ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مزید امراض کے علاج کی سہولت بھی دینگے’

چوہدری پرویزالہٰی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہیلتھ کار ڈ کے ذریعے علاج کرانے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مزید امراض کے علاج کی سہولت بھی دیں گے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق ہیلتھ کارڈ کو مزید بہتر بنایا جائے گا، ہماری حکومت نے اسپتالوں کی ایمرجینسیز میں مریضوں کے لیے مفت ادویات کا پروگرام شروع کیا ہے۔

‘پنجاب میں 20لاکھ افراد ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرا چکے ہیں’

 دوسری جانب پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ پنجاب میں 20لاکھ افراد ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرا چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر