
مریم نواز عمران خان اور پی ٹی آئی کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، شیریں مزاری
لاہور: ترجمان اینٹی کرپشن نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کیس ختم کرنے کی تردید کردی ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے شیریں مزاری کا کیس ختم نہیں کیا ہے جب کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کے کیس کی مکمل چھان بین کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی ایکٹ کو دوبارہ پڑھنے کی ضرورت ہے، شیریں مزاری
ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ عدالت کی صوابدید ہے کہ وہ مقدمہ خارج کرے یا جاری رکھے، کورٹ آئندہ تاریخ پر مقدمہ کی مزید کارروائی عمل میں لائے گی۔
ترجمان اینٹی کرپشن کا مزید کہنا تھا کہ متعدد سیاسی شخصیات کے خلاف مقدمات اینٹی کرپشن میں زیرالتوا ہیں، اینٹی کرپشن کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز احتساب کے اصول پر کام کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News