Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، سندھ پولیس اسلام آباد پولیس کی مدد کیلئے طلب

Now Reading:

اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، سندھ پولیس اسلام آباد پولیس کی مدد کیلئے طلب

اسلام آباد میں سیاسی جماعت کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے باعث  سندھ پولیس کو اسلام آباد پولیس کی مدد  کے لیے طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ پولیس  کو امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رکھنے  کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ سندھ پولیس اسلام آباد پولیس کی مکمل معاونت کرے گی۔

پرنسپل پی ٹی سی شہداد پور علی شیر جاکھرانی سندھ پولیس کی کمانڈ کریں گے۔ ایک ایس پی ،4 ڈی ایس پی،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے فراہم  کیے جائیں گے۔

پی ٹی سی شہداد پور سے 900 ٹرینی اور 125 ٹریننگ اسٹاف اسلام آباد بھیج دیا گیا۔مجموعی طور پر ایک  ہزار 25 اہلکار شہداد پور سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر رینج اہلکاروں کی نقل و حرکت کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

Advertisement

سندھ سے نکلنے تک مذکورہ ڈی آئی جیز کی سیکیورٹی ہوگی۔ تمام اہلکار سادہ لباس میں یونیفارم کے ہمراہ سفر کریں گے۔ 23 ستمبر شام 6 بجے اسلام آباد رپورٹ کی جائے گی ۔

سندھ پولیس افرادی قوت کے علاوہ انسداد فسادات کے تمام آلات سے لیس ہوگی۔ہر اہلکار کے پاس ہیلمٹ،شیلڈ اور ڈنڈا موجود ہوگا۔

اہلکاروں کے پاس اینٹی رائٹ کٹ کے علاوہ شیل گن بھی ہوگی۔ شیل گن سے لیس اہلکاروں کے پاس 50 شیل بھی ہوں گے جبکہ  مخصوص اہلکاروں کے پاس ایس ایم جی اور جی تھری رائفل بھی ہوں گی۔

اے آئی جی لاجسٹک 2 ہزار لانگ رینج گیس شیل کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔100 گیس گن ،ایک ہزار اینٹی رائٹ کٹ جس میں تمام آلات موجود ہوں کی دستیابی بھی لازمی ہوگی۔

سندھ پولیس کو حکمنامے  پر عمل درآمد کے لیے سختی سے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر