Advertisement
Advertisement
Advertisement

جے یو آئی کے کارکنان روز اول سے سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں، فضل الرحمان

Now Reading:

جے یو آئی کے کارکنان روز اول سے سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں، فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنان روز اول سے سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے متاثرین میں نقد رقم تقسیم کی۔

پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے سکھر، لکھی غلام شاہ، شکارپور، گڑھی یاسین، رتوديرو، نئوں دیرو کے علاقوں کا دورہ کیا اور کیمپوں میں جا کر متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔

مولانا فضل الرحمان کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، سیلاب متاثرین کے دکھ کی گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے، لاکھوں خاندان متاثر ہوئے ہیں، جمعیت علماء اسلام کے کارکنان روز اول سے متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مولانا راشد محمود سومرو سیکرٹری جنرل جے یو آئی سندھ و دیگر رہنما ساتھ تھے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کل لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، دادو، جوہی، کے این شاہ، شھدادکوٹ خیرپور ،جیکب آباد، سکھر گمبٹ و دیگر علائقون کا فضائی دورہ بھی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر