
بھارتی آب جارحیت کے بعد دریا چناب میں سیلابی صورتحال
مشرقی دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ ہونے کے باعث فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے وارننگ جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب مشرقی دریاؤں میں سیلاب کے خدشہ کے باعث وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں کیچ منٹ ایریاز میں طوفانی بارشوں کا سبب بن سکتی ہیں۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے بتایا کہ بھارت میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے 17 ستمبر سے دریائے راوی، دریائے ستلج اور دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژ کا کہنا ہے کہ 18 ستمبر سے دریائوں کے بہاؤ میں اضافہ جبکہ متصل ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔
کراچی؛ آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
شہر قائد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے جبکہ بارش کا آغاز دوپہر کے بعد ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران شدید گرج چمک اور آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی کے جنوب مغرب میں ہوا کا ایک کم دباؤ موجود ہے اور دوسرا ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارتی پر موجود ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 20 ستمبر کے بعد کراچی میں ایک بار پھر بارش کا اسپیل برس سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News