
حلیم عادل
قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عوام کی آواز اٹھانے پر مجھے قید کیا گیا۔
ملیر کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ دس جھوٹے کیس اور بنالیں کیونکہ عمران خان کا سپاہی ہوں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے سارے ڈاکو آزاد گھو رہے جبکہ عوام کی آواز اٹھانے پر مجھے قید کیا گیا، جیل میں پیغام دیا جاتا ہے جب تک سیلاب ک صورتحال سے نہیں نکلتے مجھے رہا نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں مافیاز کے خلاف ہم جہاد کر رہے ہیں، مجھ پر 27 جھوٹے کیس بنائے گئے ہیں، جب بھی عوام کے حقوق کی بات کرتا ہوں جھوٹا کیس بنا دیا جاتا ہے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ میرے خلاف سارے کیس سندھ حکومت کی مدعیت میں درج ہیں، مجھے جیل کے اندر سے رہائی سے پہلے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پوری تنظیم سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے جبکہ سندھ کے صدر علی زیدی بھی پوری تنظیم کے ساتھ سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پوری دنیا کے لیڈر ہیں، ان کو پوری دنیا سنتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News