Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے بہت کام کرنا ہے، بلاول بھٹو زرداری

Now Reading:

پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے بہت کام کرنا ہے، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت سیلاب متاثرین کے لئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے دورے کا اولین مقصد سیلاب متاثرین کی مدد رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے دورے پر وزیر اعظم کی دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں جبکہ سیکریٹری جنرل نے یو این اجلاس کے موقع پر سیلاب کو سرفہرست رکھا ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یو ایس آئی پی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کے 10 موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے جبکہ حالیہ سیلاب سے پاکستان میں تباہی موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پیش آیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کا نصف حصہ پانی میں ڈوب ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سیلاب سے 33 ملین لوگوں راتوں رات بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ تباہ کن سیلاب نے ایک ہزار چھ سو لوگوں کی جان لے لی جبکہ 16 ملین بجے اپنے گھروں سے محروم ہوئے ہیں ۔

Advertisement

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلاب نے پاکستانی معشیت کا رخ تبدیل کردیا جس کی بہتری کے لئے ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر موسیماتی تبدیلی پر کام کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ سے دو طرفہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ہم امریکہ اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معشیت کی بہتری کے لئے پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارت کو ترجیی دیتا ہے  جبکہ توانائی، زراعت اور دیگرشعبوں کی بہتری کے لئے پاکستان امریکہ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر