
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان افغان شہر ہرات میں واقع گزرگاہ مسجد پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ گھناؤنے دہشتگرد حملے میں بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد زخمی ہوئے، پاکستان کی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں سے گہری ہمدردی اور دلی تعزیت کرتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی پر زور مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام دکھ اور غم کی گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News