ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں احساس پروگرام کا آغاز جلد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین احساس پروگرام پنجاب ثانیہ نشتر نے ای خدمت سینٹر راولپنڈی کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے ای خدمت سینٹر میں احساس پروگرام کے تحت احساس راشن اور احساس تحفظ کی رجسٹریشن کے عمل جائزہ لیا۔
منیجر ای خدمت سینٹر جان شیر گل نے بھی احساس پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔
اس موقع پر چیئرمین احساس پروگرام پنجاب ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے آغاز سے قبل تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں، پنجاب بھرمیں احساس پروگرام کا آغاز جلد ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبے میں احساس پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صوبے میں احساس پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے پنجاب احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات ہوئی جس میں چودھری پرویز الٰہی نے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت فی خاندان ماہانہ سبسڈی میں اضافے کی منظوری دے دی۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پنجاب احساس پروگرام کے تحت مختلف ویلفیئر پراجیکٹس پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔
چودھری پرویز الٰہی کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت مستحق خاندان آٹا، گھی اور دالیں مارکیٹ سے 40 فیصد سستی خرید سکیں گے۔
وزیراعلیٰ نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام چلنے والے فلاحی اداروں میں رہائش پذیر بچوں اور بزرگوں کیلئے کھانے کی فی کس رقم دوگنا کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور کھانے کے معیار و مقدار کو بہتر بنانے کیلئے فلاحی اداروں میں رہائش پذیر افراد کیلئے کھانے کی فی کس رقم میں اضافہ کیا ہے، کھانے کی فی کس رقم میں اضافے سے ایسے افراد کو معیاری اور وافر کھانا مل سکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
