Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانگھڑ میں سیلاب متاثریں کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ

Now Reading:

سانگھڑ میں سیلاب متاثریں کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ

سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے 3 ارب ڈالر کے منصوبے منظور

سانگھڑ: طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب متاثریں کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ اور مضافات میں تیز آندھی کے بعد گرج چمک کے ساتھ تیز بارش نے کھلے آسمان تلے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

بارش اور تیز آندھی کے باعث حیدرآباد روڈ پر قائم ٹینٹ سٹی تباہ ہوگیا ہے جب کہ تین متاثرین بھی زخمی ہوگئے ہیں، متاثرین کی چارپائیاں ٹوٹ گیئں اور برتن بھی ہوا سے اڑ گئے ہیں۔

تیز بارش اور ٹینٹ گرنے کے بعد متاثرین نے فیکٹری کے مخدوش کوارٹروں میں پناہ لی ہے۔ جس عمارت میں متاثرین نے پناہ لی ہے وہ انتہائی مخدوش اور زندگیوں کیلئے خطرناک ہے۔

ٹینٹ سٹی کے تباہ ہونے کی خبر ملنے پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے متاثرین کو فوری محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Advertisement

اسسٹنٹ کمشنر طلحہ خان نے ٹینٹ سٹی پہنچ کر دو زخمیوں کو اپنی گاڑی میں اسپتال پہنچایا جب کہ سول اسپتال کی ایمرجنسی میں کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا۔

تاہم نرسنگ اسٹاف نے دونوں زخمیوں کو طبی امداد دی اور ایک زخمی کو تشویش ناک حالت کے باعث نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق کچھ متاثرین نے اپنا سامان اور بچے چھوڑ کر دوسری جگہ جانے سے انکار کردیا ہے وہ بارش کے باوجود کھلے آسمان تلے ہی رات گزاریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر