Advertisement
Advertisement
Advertisement

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ پاکستانی عازمین حج و عمرہ کیلئے انتہائی سود مند ہے، رانا ثناءاللہ

Now Reading:

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ پاکستانی عازمین حج و عمرہ کیلئے انتہائی سود مند ہے، رانا ثناءاللہ
رانا ثناء اللہ

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ پاکستانی عازمین حج و عمرہ کیلئے انتہائی سود مند ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں پاک، سعودی عرب دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ تعاون معاہدے کے مسودے اور سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے تقریبات سے متعلق مختلف پروگرامز کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقعے پر وزیر داخلہ نے حالیہ سیلاب میں متاثرین کیلئے ہنگامی انسانی امداد پرسعودی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان سے عازمین حج کیلئے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ 2022 کے کامیاب انعقاد پر سعودی سفیر کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی، دیرینہ اور برادرانہ ہیں، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ معاہدے میں مزید وسعت اور بہتری لائیں گے۔

Advertisement

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے، پاکستان اور سعودی عرب مل کر تمام داخلی اور علاقائی سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اور محبت رکھتے ہیں، سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ فراخدلانہ مدد اور معاونت کی ہے، سیلاب زدگان کی بروقت امداد سے حکومت کی متاثرین کی بحالی میں مدد ملی، شکرگزار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے تقریبات میں شرکت میرے لئے ایک اعزاز ہو گا۔

سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بہت خوش ہیں، سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، پاکستان اور سعودی عوام کو مزید قریب لانے کے لئے ثفافتی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر