
وبائی امراض
سندھ کے سینکڑوں سیلاب متاثرین وبائی امراض کا شکار ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کے 17429 مریض کا علاج کیا گیا جس کے بعد ریلیف کیمپوں میں ڈائریا کے شکار علاج کئے جانے والے افراد کی تعداد 516872 ہوگئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جلدی امراض کے شکار مزید 20189 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد یکم جولائی سے جلدی امراض سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 497 ہوگئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملیریا کے مشتبہ 9988 مریضوں کا علاج کیا گیا جس کے بعد علاج کئے جانے والے مریضوں کی تعداد 10007 ہوگئی ہے۔
ڈینگی سے متاثرہ 27 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1013 ہوگئی۔
اسکے علاوہ دیگر امراض کا شکار افراد کی تعداد 46934 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 534617 ہوگئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کتے کے کاٹنے سے ایک مریض کا علاج کیا گیا جبکہ اب تک 134 افراد سانپ اور 686 کتے کے کاٹنے سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔
مجموعی طور پر 2486120 افراد کو ریلیف کیمپوں میں طبی امداد فراہم کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News