Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیکر پنجاب اسمبلی سے جرمن سفیر کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

Now Reading:

اسپیکر پنجاب اسمبلی سے جرمن سفیر کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
سبطین خان

سبطین خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان سے جرمن سفیر الفریڈ گرانس کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات ہوئی جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر سبطین خان نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جرمنی کو اپنا دوست اور اقتصادی شراکت دار تصور کرتا ہے، عالمی امن و خوشحالی پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹوموبائل انڈسٹری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت اور سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے جرمنی کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کرنا چاہیے۔

‘حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے’

سبطین خان نے کہا کہ عمران خان عوام سے محبت کرتے ہیں اور عوام عمران خان سے، پی ٹی آئی اور اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کا مقابلہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں سے ہے۔

Advertisement

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے مگر ہم بھاگنے نہیں دیں گے، مہنگائی اور دیگر مسائل کا حل صرف اور صرف عام انتخابات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی سر مایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے مابین مسلسل رابطے دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں۔

جرمن سفیر الفریڈ گرانس

دوسری جانب جرمن سفیر الفریڈ گرانس نے کہا کہ دنیا میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔

جرمن سفیر نے مزید کہا کہ جرمنی پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور معاشی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔

اس موقع پر جرمن سفیر الفریڈ گرانس نے پنجاب اسمبلی کے ایوان کا دورہ بھی کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملاقات میں جرمنی کی فرسٹ سیکرٹری ڈوروٹا، سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک اور ایڈووکیٹ محمد علی اکبر خان بھی موجود تھے۔

جرمنی کا سیلاب متاثرین کیلئے اضافی 10ملین یورو امداد کا اعلان

چند روز قبل جرمنی نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے اضافی 10ملین یوروز دینے کا اعلان کیا تھا، پاکستان میں جرمنی نے سفیر الفریڈ گرانس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا تھا۔

سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانس نے لکھا تھا کہ ’مجھے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ جرمنی، پاکستان کو حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے اصافی دس ملین یوروز امداد فراہم کرے گا، ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
بھارت اور ایران کا چابہار بندرگاہ معاہدے پر امریکا کا ردعمل 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر