 
                                                      امدادی سامان
آسٹریلیا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے مزید امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے سیلاب زدگان کے لیے مزید 3 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان ہائی کمیشن کینبرا آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ تباہ کن سیلاب نے 33 ملین سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے، ملک کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔
پاکستان ہائی کمیشن نے کہا کہ آسٹریلوی امداد ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے دی جائے گی جبکہ آسٹریلیا نے اس سے قبل 2 ملین ڈالر امداد فراہم کی تھی۔
پاکستان ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی اضافی امداد کے بعد اس کی کل امداد 5 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
پاکستان ہائی کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں آسٹریلیا کی یکجہتی کو بے حد سراہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 