Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی

Now Reading:

کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی
کورونا

کورونا

ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے اثرات کم ہونے لگے ہیں، مثبت کیسز کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے جبکہ ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 0.62 فیصد رہی ہے۔

Advertisement

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 0.62  فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 785 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 117 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 01 شخص جاں بحق ہوا جبکہ ملک بھر میں 82 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

 انفیکشن کنٹرول کے قواعد پر عمل کریں

فاصلہ رکھیں، اکثر ہاتھ دھویئے دن میں کئی بار ہاتھ دھویئے، بھیڑ والی جگہوں پر لوگوں سے ملنے سے گریز کریں، اگر آپ بیمار ہو تو گھر میں ہی رہیں، اگر آپ کو کورونا کی علامات ہیں تو اپنا خود کورونا ٹیسٹ کروایئے اور ایسی جگہوں پر ماسک پہنیں جہاں آپ لوگوں سے اپنا فاصلہ نہیں رکھ سکتے۔

Advertisement

کورونا وائرس پاکستان میں کب آیا؟

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا۔

وائرس کے کیس میں تیزی دیکھی گئی اور 17مارچ کو ملک کے چاروں صوبوں سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 237 تک پہنچ گئی تھی۔

18 مارچ کو پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت خیبرپختونخوا میں سامنے آئی جبکہ کچھ ہی دیر بعد ہی عالمی وبا سے دوسری موت کی بھی تصدیق کردی گئی۔

20 مارچ کو اس عالمی وبا سے کراچی میں پہلی ہلاکت سامنے آئی، جس کے بعد ملک میں مجموعی ہلاکتیں 3 ہوگئی۔

26 فروری سے 25 مارچ تک تقریباً 29 روز میں کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کی جبکہ 7 روز میں 8 اموات ہوئیں تاہم اس کے بعد کیسز کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر