
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سیاسی پسند اور باپسندیدگی سے بالا تر ہوکر عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے دوران بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچائی ہے، وقت مشکل ہے مگر سب ملکر ان حالات سے نکل جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ دن قبل قمبر شہداد کوٹ کا دورہ کیا ایسا محسوس ہوا جیسے سمندر ہر جانب پھیلا ہوا ہو جبکہ سوات میں جو صورتحال دیکھی اس میں انسانی غلطی کا زیادہ عمل دخل تھا جہاں دریا کے پیٹ میں تعمیر کیے گئے ہوٹلز سیلاب میں بہہ گئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں سیلاب سے ہوئے نقصانات کا محتاط اندازہ لگایا جو کہ اب 28ارب سے بڑھ کر70ارب ہے جبکہ سیلاب سے تباہ کاری کے باقی اخراجات اس کے علاوہ ہیں اور وہ 42ارب روپے کہاں سے آئیں گے ، اللہ کی ذات انتظام کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ فی خاندان میں 25ہزار روپے شفاف طریقے سے تقسیم کیے جارہے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کا مشکورہوں جنہوں نے وہاں تک رسائی حاصل کی جہاں ممکن نہ تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News