Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے کوشاں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے کوشاں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

 وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری محمد افضل ساہی کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور متاثرین سیلاب کی بحالی و آبادکاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے کوشاں ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  مخیر حضرات وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں رقوم جمع کروا رہے ہیں، سیلاب متاثرین کی بحالی میں حصہ لینے والے مخیر حضرات کے جذبے کی قدر کرتے ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام اور طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں، میڈیکل ٹیمیں متاثرین سیلاب کے علاج معالجے کیلئے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیمیں متاثرین سیلاب کے علاج معالجے کیلئے موجود ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے ملکی یکجہتی کے فروغ کیلئے میڈیکل ریلیف مشن بلوچستان اور سندھ بھی روانہ کیا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ میڈیکل ریلیف مشن ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، ادویات اور امدادی سامان پر مشتمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدگان کیلئے 9 ٹرک بھیجے گئے ہیں جن میں ادویات، راشن اور دیگر امدادی سامان شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر