سکھر ایئرپورٹ
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کی ایک اور نا اہلی سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کتوں کی آماجگاہ بن گیا ہے، کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف کھلے عام کتے گھومنے لگے ہیں۔
جاری کردہ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک ساتھ 4 کتے صبح سویرے کراچی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایریا میں مٹر گشتی کر رہے ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 25 آر کی لائٹس سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 25 آر کے آئی ایل ایس سسٹم کے نئے آلات کی انسٹالیشن کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 25 آر کے آئی ایل ایس سسٹم کے نئے آلات لگانے کا کام 12 سے 15 ستمبر تک جاری رہے گا اور اس دوران چار روز تک رن وے 25 آر کے آئی ایل ایس سسٹم کی فریکوئنسی سروس صبح 3 سے شام 7 بجے تک بند رہے گی۔
سی اے اے کی تمام ایئرلاینز کو نئی ہدایات جاری
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے 25 آر سے متعلق تمام ایئرلاینز کو نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔
سی اے اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے رن وے 25 آر کی ایل ایس سسٹم کی فریکونسی 334.4 مہیا نہیں ہوگی۔
سی اے اے نے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے 25 آر سے متعلق نیا نوٹم جاری کرکے تمام ایئرلاینز کو آگاہ کردیا ہے۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے رن ون 25 آر کے آئی ایل ایس سسٹم کے آلات کی مرمت کے باعث متعلقہ فریکونسی دیئے گئے اوقات میں فریکونسی بند رہے گی۔ آئی ایل ایس سسٹم جہازوں کو رن وے کی طرف رہنمائی اور لینڈنگ میں مدد فراہم کرتا ہے۔
سی اے اے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایل ایس سسٹم کے آلات امریکا سے درآمد کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News