
عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں دائر التواء کی درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی زیر صدارت چار رکنی بینچ نے عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت آج کی۔
سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کیس التواء کی درخواست دائر کی۔
اس موقع پر ممبر جسٹس اکرام اللہ خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج آپ ہیں کل کوئی اور وکیل پیش ہوکر التواء کی درخواست کرے گا جس پر بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ وکیل فیصل چوہدری لاہور ہائیکورٹ میں لارجر بینچ کے سامنے پیش ہیں۔
ممبر جسٹس اکرام اللہ خان نے کہا کہ لارجر بینج ہو یا جھوٹا یہ ہمارا سردرد نہیں ہے تاہم ہم پھر شوکاز نوٹس جاری کردیتے ہیں۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میری درخواست ہے کہ شوکاز نوٹس جاری نہ کیا جائے، اس کے جواب میں ممبر نثار درانی نے یقین دلایا کہ اس معاملے پر مناسب آرڈر جاری کریں گے۔
بعدازاں بیرسٹر گوہر کی جانب سے التواء کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ سناتے ہوئے عمران خان سمیت فواد چوہدری اور اسدر عمر کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا ہے۔
فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے عمران خان سے 12 ستمبر کو جواب اور حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے مزید موقع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن سے جواب جمع کرانے کے لیے 2 بار مہلت مانگ چکی ہے تاہم عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے آج جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News