Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمزہ شہباز کا دوبارہ سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

حمزہ شہباز کا دوبارہ سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ
حمزہ شہباز

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اپنے دفتر میں دوبارہ سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز لندن سے واپسی کے بعد بیمار پڑ گئے تھے لیکن اب رو بصحت ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز اسی ہفتے سیاسی طور پر دوبارہ فعال ہوں گے، حمزہ شہباز رواں ہفتے کے دوران پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اپنے دفتر میں دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرینگے۔

ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن میں پارٹی عہدیداروں اور اراکین اسمبلی سمیت لیگی کارکنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی بحال کرینگے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں حمزہ شہباز کے پورشن کی صفائی ستھرائی مکمل کر لی گئی ہے اور چھٹی پر گئے عملے کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔

Advertisement

حمزہ شہباز کا قائد حزب اختلاف بننے کا معاملہ، اسی ہفتے پیش رفت ہونے کا امکان

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بننے کے معاملے پر بھی اسی ہفتے پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز جلد  سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کرینگے اور سیلاب متاثرین میں امدادی سامان بھی تقسیم کرینگے۔

پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران حمزہ شہباز جنوبی پنجاب کے اہم پارٹی عہدیداروں اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

بلوچستان میں آرمی ہیلی کاپٹر حادثہ، حمزہ شہباز کا اظہار تعزیت

دوسری جانب بلوچستان میں آرمی ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 افسران اور جوانوں کی شہادت پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہرنائی حادثے میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر نہایت دکھ اور افسوس ہوا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زمانہ امن میں بھی پاک فوج کے افسران اور جوان قوم کی رکھوالی کرتے ہوئے قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہیدوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، اللہ تعالی شہیدوں کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر کھوسٹ ہرنائی میں گر کر تباہ، 6 اہلکار شہید

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر