
منی لانڈرنگ کا مقدمہ؛ مونس الہی کےانٹرپول ریڈ نوٹسز سے متعلق رپورٹ طلب
سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ملک کا خزانہ خالی کر کے شریفوں کی تجوریاں بھرنے والا منشی واپس آرہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مونس الٰہی نے اسحق ڈار کی واپسی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا منی لانڈرنگ کا بےتاج بادشاہ اسحاق ڈار المعروف ڈالر ڈار پاکستان کا وزیر خزانہ بننے کے لائق ہے یا جیل میں ڈالنے کے؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امپورٹڈ حکومت کے امپورٹڈ چور نامنظور ہیں۔
پاکستان کا خزانہ خالی کر کے شریفوں کی تجوریاں بھرنے والا منشی واپس آ رھا ہے۔کیا منی لانڈرنگ کا بےتاج بادشاہ اسحاق ڈار المعروف ڈالر ڈار پاکستان کا وزیر خزانہ بننے کے لائق ہے یا جیل میں ڈالنے کے؟ امپورٹڈ حکومت کے امپورٹڈ چور نامنظور! #IshaqDar
Advertisement— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) September 26, 2022
واضح رہے کہ لیگی رہنما اسحاق ڈار پانچ سال بعد پاکستان کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روز ن لیگی رہنماؤں کا لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم پاکستان روانگی سے قبل نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو دوبارہ اسی بلندی پر لے جائیں گے جس پر نواز شریف کے دور حکومت میں تھا۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہے کہ جس دفتر سے میں میڈیکل کے لیے آیا تھا آج اللہ تعالیٰ مجھے اسی دفتر میں واپس بلا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News