شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے تعلقہ سکرنڈ کے قریب سیلاب سے متاثر گاؤں مستی خان چانڈیو کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اس دوران آصفہ بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کے لیے بنائے گئے ریلیف کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے کیمپ میں موجود خواتین سے تفصیلی گفتگو کی اور متاثرین کے مسائل معلوم کیے۔
آصفہ بھٹو نے دورہ کرنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بحرانوں کے دوران سب سے زیادہ متاثر خواتین ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کیمپوں میں رہائش کے دوران خواتین اور بچوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ خواتین اور بچے سب سے زیادہ کمزور ہوتے ہیں۔
AdvertisementIn times of crises, it is always women who are most affected. As life in camps and beyond continues, our focus needs to center around women and children – the most vulnerable pic.twitter.com/qb89Rvrlq9
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) September 30, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News