Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

Now Reading:

سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
پاک فوج

سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے خیمہ بستیاں بناکر بچوں کو تعلیم و تربیت دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے مطابق ٹنڈوالہیار ، عمر کوٹ ، سانگھڑ ، دادو، ٹھٹھہ، بدین اور میرپور خاص میں پاک فوج کے جوان سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیوں میں مصروف  ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج کے جوانوں کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن و دیگر اشیاء ضروریہ کی تقسیم بھی جاری ہے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ راشن ، کپڑے اور بستروں کے علاوہ آرمی کے جوانوں کی جانب سے سیلاب زدگان کو میڈیکل کی مفت سہولیات بھی فراھم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے قمبر شہداد کوٹ ، کشمور اور ٹنڈومحمد خان میں سیلاب زدگان کے لیے سہولیات کی فراہمی جاری  ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے گرم اور تازہ کھانا پکا کر تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں مون سون کے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی املاک کے نقصانات کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید پانچ کی موت ہو گئی، جس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 1,486 ہو گئی۔

مزید یہ کہ بارش کے موسم کے آغاز سے اب تک 12,749 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے

این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی کہ ملک بھر کے 81 اضلاع کو آفت زدہ علاقوں کے طور پر مطلع کیا گیا جن میں تقریباً 33,046,329 افراد متاثر ہوئے، مختلف امدادی کارروائیوں میں 179,281 افراد کو بچایا گیا اور 546,288 افراد کیمپوں میں مقیم تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر