Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کے حکم پر مستعفی نہ ہونے والے اراکین کو بڑے انعام مل گئے

Now Reading:

عمران خان کے حکم پر مستعفی نہ ہونے والے اراکین کو بڑے انعام مل گئے
عمران خان کے حکم پر مستعفی نہ ہونے والے اراکین کو بڑے انعام مل گئے

عمران خان کے حکم پر مستعفی نہ ہونے والے اراکین کو بڑے انعام مل گئے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حکم پر مستعفی ہونے سے انکار کرنے والے اراکین کو بڑے انعام مل گئے ہیں۔

بول نیوز کے مطابق استعفیٰ دینے سے انکار کرنے والے 85 فیصد منحرف اراکین کو قومی اسمبلی کے عہدوں سے نواز دیا گیا ہے۔

20 منحرف اراکین میں سے 17 ممبران کو قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین اور چیئرپرسنز کے عہدے  دے دیے گئے ہیں جب کہ منحرف اراکین کو سرکاری  قومی پرچم والی گاڑی، اسٹاف، ہر ماہ 360 لیٹر پیٹرول اور دیگر سہولیات بھی مل گئی ہیں۔

عمران خان کے خلاف ترین گروپ کے متحرک رکن راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ مل گیا، عمران خان کے خلاف سب سے زیادہ بولنے والے نورعالم خان کو پارلیمنٹ کی سب سے طاقتور کمیٹی پی اے سی کی چیئرمین شپ مل گئی۔

عمران خان کے خلاف بولنے والے احمد حسین دیہڑ کو نہ صرف پی ٹی آئی کا پارلیمانی لیڈر بنا دیا بلکہ چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ بھی بنادیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے کل 25 ارکان منحرف ہوئے تھے جب کہ محمد میاں سومرو کی نشست چالیس روز ایوان میں نہ آنے پر خالی قرار دی گئی تھی۔

ڈاکٹر عامر لیاقت فوت ہوگئے، تین ارکان غلام محمد لالی، غلام بی بی بھروانہ اور صالح محمد نے نہ استعفی دیا اور نہ ہی ایوان میں آئے۔

فوت، خالی نشست اور استعفی نہ دے کر بھی غیر حاضر رہنے والے پی ٹی آئی ارکان کو نکال کر باقی تعداد بیس بنتی ہے جب کہ بیس منحرف ارکان میں سے 17 یعنی 85 فیصد کو نواز دیا گیا ہے۔

بھکر سے منحرف رکن ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ کو قائمہ کمیٹی صحت کا چیئرمین بنایا گیا ہے، جلہم سے منحرف رکن چودھری فرخ الطاف چیئرمین قائمہ کمیٹی دفاع بن گئے ہیں۔

فیصل آباد سے منحرف رکن عاصم نذیر کو قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا چیئرمین لگادیا گیا ہے جب کہ جڑانوالہ سے منحرف رکن نواب شیر وسیر کو  قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا چیئرمین لگادیا گیا۔

شجاع آباد سے منحرف رکن رانا قاسم نون کو قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا چیئرمین لگا دیا گیا، بہاولنگر سے منحرف رکن عبدالغفار وٹو کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مواصلات لگا دیا گیا ہے۔

Advertisement

بہاولپور سے منحرف رکن سمیع الحسن گیلانی کو چیئرمین قائمہ کمیٹی تعلیم، رحیم یار خان سے منحرف رکن مبین احمد کو چیئرمین قائمہ کمیٹی ایوی ایشن اور مظفر گڑھ سے منحرف رکن مخدوم باسط بخاری کو چیئرمین قائمہ کمیٹی پارلیمانی  کمیٹی برائے کشمیر امور لگادیا گیا ہے۔

مظفر گڑھ سے ایک اور منحرف رکن عامر طلال گوپانگ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی توانائی بنادیا گیا، راجن پور سے منحرف رکن ریاض محمود مزاری کو چیئرمین قائمہ کمیٹی بجلی بنا دیا گیا ہے۔

مخصوص نشست پر منحرف رکن جویرہ  ظفر آہیر کو چیئرپرسن قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات، سندھ سے مخصوص سیٹ پر منحرف رکن نذہت پٹھان کو چیئرپرسن برائے قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی اور جعفر آباد سے میر خان محمد جمالی کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بنادیا گیا ہے۔

قائمہ کمیٹی کے چیئرمینوں اور چیئرپرسنز کو تنخواہ کے علاوہ سرکاری گاڑی، ہر ماہ 360 لیٹر پیٹرول، گریڈ 17 کے پرائیویٹ سیکرٹری، گریڈ 15 کے اسٹینو ٹائیپسٹ، نائب قاصد، اور دیگر مراعات دیئے جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں منحرف ارکان ڈاکٹر رمیش کمار وجہیہ قمر اور امجد فاروق کھوسہ کو پی اے سی سمیت اہم قائمہ کمیٹیوں میں رکن بنادیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر