حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حقوق کیلئے آئینی ، قانونی اور جمہوری جدو جہد جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے حسن اسکوائر پر ریفرنڈم کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی دشمن ادارہ ہے، ہر صورت نجات دلوائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے بلوں میں ناجائز ٹیکسز ختم کئے جائے اور کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیاجائے۔
حافظ نعیم الرحمن نے یہ بھی کہا کہ عوام کا مقدمہ عدالتوں میں بھی لڑیں گے اور سڑکوں پر بھی، عوامی حقوق کے لیے آئینی و قانونی و جمہوری جدو جہد جاری رکھیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کالجز ویونیورسٹیوں میں ریفرنڈم کروائیں اور جماعت اسلامی کے رضاکار بنیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے شانہ بشانہ ہے اور شہریوں کی ترجمانی کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام حکومتی جماعتیں کے الیکٹرک کو کھل کو سپورٹ کررہی ہے، کراچی کے عوام سے الیکٹرک سٹی، ٹی وی سمیت مختلف ٹیکس وصول کیے جارہے ہیں لیکن کراچی کو کچھ نہیں دیا جاتا۔
حافظ نعیم الرحمن نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت گزشتہ کئی سال سے الیکٹرک سٹی چارجز وصول کررہی ہے وہ بتائے کہ یہ اربوں روپے کہاں خرچ کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی پورے ملک کی معیشت میں اپنا ایک اہم کردار ادا کرتا ہے،کراچی ٹیکس دیتا ہے تو پورے ملک کا نظام چلتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے گزشتہ سال کی نسبت اس سال 42فیصد زیادہ ٹیکس ادا کیااس سب کے باوجود کراچی کو اس کا حق نہیں دیا جاتا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اگرکے الیکٹرک قومی تحویل میں آجائے گا تو کراچی کو اس کی طلب کے مطابق پوری بجلی مل سکے گی اور پرائیویٹ کمپنی کا منافع ختم ہوجائے گا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک کا لائسنس فوری منسوخ کر کے قومی تحویل میں لیا جائے اور اس کے سہولت کاروں کو بے نقاب کر کے مقدمات چلائے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
