
مہنگی بجلی و کھاد کے خلاف کسانوں کا احتجاجی دھرنا دوسرے بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے جاری کسان اتحاد کا احتجاج آج دوسرے روز میں داخل ہوگیا ہے ۔
کسان اتحاد کی احتجاجی ریلی کو آگے بڑھاتے ہوئے کسانوں نے ڈی چوک پر جانے کا اعلان کیا ہے تاہم پولیس نے کسانوں کو ڈی چوک جانے سے روک دیا ہے۔
پولیس کی جانب سے کسانوں کو روکنے پر کسان اتحاد کی شدید نعرے بازی جاری ہے تاہم شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ ہم انتظامیہ کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے اور چاہتے ہیں معاملہ بات چیت سے حل ہو لیکن کسانوں کی بات نہیں سنی جارہی ہے۔
دوسری جانب ڈی چوک جانے کی صورت میں وفاقی پولیس کی جانب سے کسانوں کیخلاف طاقت کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پیش قدمی کی صورت میں انتظامیہ ہر صورت مظاہرین کو منتشر کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News