Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود حکومت سے معیشت نہیں سنبھل رہی، حماد اظہر

Now Reading:

آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود حکومت سے معیشت نہیں سنبھل رہی، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود حکومت سے معیشت نہیں سنبھل رہی۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک کال دیں پور اپاکستان بند ہوجائے گا، ہم آئین کے مطابق جمہوری طریقے سے چلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور انکے ساتھیوں کو دیوار سے لگایا گیا، اب عوام کو بھی دیوار سے لگایا جارہا ہے، لوگوں کو دیوار سے لگایا گیا تو معاملات کسی بھی طرف جاسکتے ہیں، حکومت عقل کے ناخن لے لوگوں کو دیوار سے نہ لگائے۔

‘بیرونی آقاؤں کی خواہش پوری کرنے کی قیمت عوام چکارہے ہیں’

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اپوزیشن میں کہتے تھے بجلی 12روپے یونٹ ہونی چاہیے، آج پتہ چلا بجلی فی یونٹ 58روپے ہے۔

Advertisement

حماد اظہر نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے سرکس لگایا ہوا ہے انکی باتوں کو سیریس نہ لیں، اپوزیشن میں یہ آئی ایم ایف پروگرام سے نکلنے کا درس دیتے تھے، بیرونی آقاؤں کی خواہش پوری کرنےکی قیمت عوام چکارہے ہیں۔

‘قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکا گیا’

انکا کہنا ہے کہ عمران خان سمیت کابینہ کی کوشش تھی عوام پر بوجھ نہ  ڈالاجائے، مزید نقصانات سے بچنے کیلئےانتخابات کرائے جائیں، بڑی بڑی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار بند کررہی ہیں، انتخابات نہیں کرائے جارہے انہیں معلوم ہےعمران خان جیت جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک بھی کہہ چکا مہنگائی 29.5ہوچکی ہے، قیمتوں میں اضافے کے باوجود بجلی نہیں آتی، قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکا گیا، بجلی، گیس کی قیمت جتنی انہوں نے بڑھائی ہمارے دور میں نہیں بڑھی۔

‘موجودہ حکومت سب سے تیزی سے قرضے لے رہی ہے’

انہوں نے کہا کہ 88 ارب روپے یومیہ کے حساب سے قرض بڑھ رہا ہے، ڈالر سستا ہونے کے بجائے مزید بڑھتا جارہا ہے، نجی بینکوں کو انٹربینک مارکیٹ سے ڈالرنہ خریدنے کیلئےدباؤ ڈالا جارہا ہے، ابھی پتہ چل رہا ہے کہ قطر سے کچھ نہیں آرہا، قطری خط کی طرح قطری سرمایہ کاری بھی افسانہ نکلے گی۔

Advertisement

حماد اظہر نے کہا کہ بجلی کی قیمت بتدریج بڑھتی جارہی ہے، موجودہ حکومت سب سے تیزی سےقرضے لے رہی ہے، حکومت کی ساری توجہ میڈیا کی بندش پر ہے، حکومت کو عوام کے ریلیف سےکوئی غرض نہیں۔

‘قوم مہنگائی کے بوجھ تلے مررہی ہے’

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ امپورٹڈ ایندھن پر مہنگے پلانٹس لگا کرعوام پر بوجھ ڈالا گیا، پلانٹس بند کرنے کے بعد سولر پلانٹس کے ذریعے بوجھ ڈالاجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم مررہی ہے اور مفتاح اسماعیل الزامات لگارہے ہیں، بجلی اور گیس کے وزیر تو سامنے آتے ہی نہیں، قوم مہنگائی کے بوجھ تلےمررہی، معیشت ڈوب رہی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم پاکستان میں بڑھ رہی ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ان سے معیشت نہیں سنبھل رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر