Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلاب متاثرین ایک بڑے سانحے سے گزر رہے ہیں، سعید غنی

Now Reading:

سیلاب متاثرین ایک بڑے سانحے سے گزر رہے ہیں، سعید غنی

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین ایک بڑے سانحے سے گزر رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں انڈونیشین حکومت کا خصوصی شکریہ کرتا ہوں، انڈونیشا دنیا کا سب سے بڑا مسلمان ملک ہے۔

‘انڈونیشین حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے اپنی خدمات انجام دیگی’

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں انڈونیشیا کے بھائی و بہن ہمارے ساتھ موجود ہیں، انڈونیشین وزیر کی سربراہی میں یہاں وفد امدادی سامان لائے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ انڈونیشین حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے بھی اپنی خدمات انجام دے گی، میں پاکستان کی طرف سے انڈونیشین حکومت کا شکر گزار ہوں۔

Advertisement

‘پاکستانیوں کو اس مشکل وقت حوصلے کی ضرورت ہے’

سعید غنی نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کو اس مشکل وقت میں حوصلے کی ضرورت ہے، سیلاب متاثرین ایک بڑے سانحے سے گزر رہے ہیں، انڈونیشیا اور پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری و استحکام آئے گا۔

سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے انڈونیشین حکومت بھی آگے آگئی

کراچی میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے انڈونیشین حکومت بھی آگے آگئی ہے۔

کراچی مدھو گوٹھ کے ریلیف کیمپ میں انڈونیشین حکومت کی جانب سے امدادی سامان تقسیم کردیا گیا ہے۔

امدادی سامان میں واٹر کولر، مچھر دانی، دودھ، چینی، تیل، چائے، بسکٹس و دیگر اشیاء شامل تھیں۔

Advertisement

انڈونیشین وزیر برائے انسانی ترقی و ثقافت ڈاکٹر مجاہد آفندی، انڈونیشن سفیر پاکستان آدم تگیو، قونصل جنرل سمیت دیگر حکام اس موقع پر موجود تھے۔

اس کے علاوہ رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

خیال رہے کہ مدھو گوٹھ اسکول میں 70 خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم کی گئی ہے۔

انڈونیشیا نے بھی سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان بھیجنا شروع کردیا

 انڈونیشیا کی جانب سے بھی پاکستان سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان آنا شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے عالمی کوششوں میں شامل ہو گیا ہے ، انڈونیشیا سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لیکر  پہلا خصوصی جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔

Advertisement

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے سفیر، انڈونیشیا کے قونصل جنرل جناح انٹرنیشنل پر موجود ہیں۔

ترجمان سی اے اے کا مزید کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے حکام نے انڈونیشیا سے آنے والے امدادی سامان کو وصول کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر