کورونا
پاکستان بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس دوران مزید 3 اموات ہوئی ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے جبکہ ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 0.36 فیصد رہی ہے۔
COVID-19 Statistics 30 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 11,970
Positive Cases: 43
Positivity %: 0.36%
Deaths: 03
Patients on Critical Care: 47— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 30, 2022
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 0.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 970 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 43 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ملک بھر میں 47 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا معاملہ، 9 لاکھ والدین نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا
بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کے معاملے پر 9 لاکھ والدین نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔
حیدرآباد اور کراچی کے بچوں میں کورونا ویکسین لگانے کے معاملے پر 9 لاکھ والدین نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدر آباد کے 9 لاکھ والدین نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ 19 سے 27 ستمبر تک جاری رہنے والی کورونا ویکسین مہم میں 25 لاکھ بچوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی کراچی میں سب سے زیادہ والدین نے کورونا ویکسین لگانسے سے انکار کیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا تھاکہ انسدادِ کورونا کی خصوصی مہم میں 5 سے 11 سال کے 34 لاکھ بچوں کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
کورونا وائرس کا خاتمہ؟ عالمی ادارہ صحت نے بڑی خوشخبری سنادی
کورونا وائرس کے خاتمے سے متعلق عالمی ادارہ صحت نے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈہانوم گیبریاسیس نے ورچوئل کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے اس سے بہتر حالات پہلے نہیں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی تو وہاں نہیں پہنچے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وباء کا خاتمہ اب نظر آنے لگا ہے، ہم اس وبائی مرض کو ختم کرنے کی اس سے بہتر صورتحال میں اس سے پہلے کبھی نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ قبل اس کے کہ اس وبائی مرض کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو جائے، دنیا کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈہانوم گیبریاسیس کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم ابھی اس موقع کو ضائع کر دیتے ہیں، تو پھر ہم کورونا کی مزید اقسام کے خطرات کو مول لیں گے جس سے زیادہ اموات، زیادہ خلل اور زیادہ غیر یقینی صورتحال کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News