شبلی فراز
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کے گھر دھماکہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شبلی فراز کے گھر رات گئے پراسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گیزر اکھڑ کر دور جاگرا۔
شبلی فراز کے گھر پر دھماکہ
پولیس نے تحقیقات شروع کر دی#ShibliFaraz #PTI #Police #ShibliFarazHouse #BreakingNews #BOLNews@shiblifaraz @PTIofficial @ImranKhanPTI pic.twitter.com/vY548vEYK8— BOL Network (@BOLNETWORK) September 22, 2022
دھماکہ گیزر میں گیس بھر جانے سے ہوا یا کسی اور وجہ سے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
شہریار خان آفریدی کے کوہاٹ میں آبائی گھر پر گرینیڈ حملہ
واضح رہے کہ گزشتہ رات سابق وزیر داخلہ اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کے کوہاٹ میں آبائی گھر پر بھی گرینیڈ حملہ کیا گیا۔
نامعلوم افراد نے گرینیڈ پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی کے گھر پر پھینکا تاہم وہ گھر کے گیٹ کے قریب گر کر پھٹ گیا، گرینیڈ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو موصول ہوگئی۔
گرینیڈ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں گرینیڈ کو پھٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے شہریار آفریدی کے گھر پر ہونے والے حملے سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی کے گھر میں کریکر بم سے حملہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ کریم ان کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کے دُشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔
سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی کے گھر کوہاٹ میں گرنیڈ سے حملہ
اللہ کریمُ حفاظت فرمائے اور پاکستان کے دُشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔ @ImranKhanPTI @PTIofficial @ShehryarAfridi1— Senator Ejaz Chaudhary (@EjazChaudhary) September 22, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News