بلاول
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر حملے ہو رہے ہیں۔
جمہوریت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت عدم مساوات اور پولرائزیشن سے لڑنے کا ایک بہترین ہتھیار ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر حملے ہو رہے ہیں، ذاتی مقاصد کےلئے مفاد پرستوں کی جانب ڈس انفارمیشن اور افواہیں پھیلانا ایک روایت بنتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتشار پھیلانے والے عناصر جمہوری نظام کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں، مساوات، اتحاد اور یکجہتی کے جمہوری اصولوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی جمہوری امنگوں کی تکمیل کی جدوجہد میں سب سے آگے رہی ہے، پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دنیا کی پہلی مسلمان خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانی دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور پاکستان کے عوام مضبوط جمہوریت کے لیے ثابت قدم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News