Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی اے اے کا کراچی ایئرپورٹ کے رن وے لائٹس سے متعلق بڑا فیصلہ

Now Reading:

سی اے اے کا کراچی ایئرپورٹ کے رن وے لائٹس سے متعلق بڑا فیصلہ
سی اے اے

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 25 آر کی لائٹس سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 25 آر کے آئی ایل ایس سسٹم کے نئے آلات کی انسٹالیشن کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 25 آر کے آئی ایل ایس سسٹم کے نئے آلات لگانے کا کام 12 سے 15 ستمبر تک جاری رہے گا اور اس دوران چار روز تک رن وے 25 آر کے آئی ایل ایس سسٹم کی فریکوئنسی سروس صبح 3 سے شام 7 بجے تک بند رہے گی۔

سی اے اے کی تمام ایئرلاینز کو نئی ہدایات جاری

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے 25 آر سے متعلق تمام ایئرلاینز کو نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔

Advertisement

سی اے اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے رن وے 25 آر کی ایل ایس سسٹم کی فریکونسی 334.4 مہیا نہیں ہوگی۔

سی اے اے نے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے 25 آر سے متعلق نیا نوٹم جاری کرکے تمام ایئرلاینز کو آگاہ کردیا ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے رن ون 25 آر کے آئی ایل ایس سسٹم کے آلات کی مرمت کے باعث متعلقہ فریکونسی دیئے گئے اوقات میں فریکونسی بند رہے گی۔ آئی ایل ایس سسٹم جہازوں کو رن وے کی طرف رہنمائی اور لینڈنگ میں مدد فراہم کرتا ہے۔

سی اے اے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایل ایس سسٹم کے آلات امریکا سے درآمد کیے گئے ہیں۔

کراچی اور نوابشاہ ایئرپورٹس پر بارشوں سے رن وے لائٹس خراب، ترجمان سی اے اے کی تردید

کراچی اور نوابشاہ ایرپورٹس پر سی اے اے کی تنصیبات کو حالیہ طوفانی بارشوں سے نقصان ہوا تھا۔

Advertisement

حالیہ طوفانی بارش سے کراچی ایرپورٹ کے رن وے 25 آر کی لائٹس خراب ہو گئی تھیں، رن وے کی لائٹس بارشوں کے دوران شارٹ سرکٹ ہوئیں۔

 تاحال رن وے 25 آر کی لائٹس کی خرابی دور نہ کی جاسکی ہے، بارش سے پسنجر بورڈنگ برج کو بھی کو نقصان پہنچا ہے۔

طوفانی بارشوں کے دوران تیز ہواؤں سے کراچی ایئرپورٹ کے پسنجر بورڈنگ برج نمبر 16 کو بھی شدید نقصان ہوا۔

 پسنجر بورڈنگ برج نمبر 16 کی عدم دستیابی اور رن وے 25 آر کی لائٹس خرابی سے متعلق تمام ایئرلاینز کو سی اے اے ے نوٹم کے ذریعے آگاہ کردیا تھا۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان نے کراچی ایئر پورٹ کے ایک رن وے کی لا یٹون کے خراب ہونے کی تردید کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر