
ستر سال برطانیہ پر حکمرانی کرنے والی ملکہ الیزبتھ دوم کو سپردخاک کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ کا تابوت ونزر کیسل میں سینٹ جارج چیپل کے شاہی والٹ میں اُتار دیا گیا، شاہی والٹ ماضی کے کئی برطانوی بادشاہوں کی آخری آرام گاہ ہے۔
ملکہ الزبتھ کا تابوت شاہی والٹ میں اتارے جانے کے بعد 10 روزہ شاہی سوگ کا باضابطہ اختتام ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی والٹ میں ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ بھی دفن ہیں۔
کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں ملکہ الزبتھ کے والد شاہ جارج ششم اور والدہ دفن ہیں۔
واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبی میں ادا کی گئیں جس میں امریکا، کینیڈا، فرانس سمیت دنیا بھر سے تقریبا 500 معززین شریک ہوئے، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی اس میں شامل ہیں۔
سابق برطانوی وزرائے اعظم جان میجر، ٹونی بلیئر، گورڈن براؤن، ڈیوڈ کیمرون، تھریسا مے، بورس جانسن بھی آخری رسومات میں شریک ہوئے۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
وزیراعظم کی سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرن اور بورس جانسن سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں جبکہ ترک وزیر خارجہ نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
شہباز شریف سے لندن کے میئر محمد صادق خان نے بھی ملاقات کی۔
دیگر رہنماوں میں برطانیہ کی نائب وزیر خارجہ، اومان کے وزیر خارجہ، اسپکر ایوان نمائندگان سر لنڈسے ہوئیل، روانڈا کے صدر پال کاگیم جبکہ لیبر پارٹی کے رہنما سر کئیر سٹارمر نے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News