
سابق وفاقی وزیر غلام سرور نے کہا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر غلام سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ساری آڈیو حلف سے روح گردانی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے مقاصد حل کرنے کے لیے نیب کے قوانین میں ترمیم کی، اسحاق ڈار کی وجہ سے یہ ملک کے حالات ہیں، پھر اسے واپس لایا جارہا ہے آگے سے بدتر حالات پیدا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لیکر جارہے ہیں، پاکستان کے لیے ہمارے لوگوں نے قربانیاں دیں، دو اکتوبر کو ٹیکسلا میں جلسہ ہونے جا رہا ہے، احتجاج کی کال، چور ڈکیت حکومت کے خلاف دی ہے، ملک کی معیشت بھی اس کا تقاضا کرتی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات ہی اس کا حل ہے، اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ جلد سے جلد الیکشن ہوں۔
دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم نے بھی سابق وفاقی وزیر غلام سرور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے مشکل مرحلہ ووٹنگ کے وقت تھا، سب ساتھی سیسہ پلائی دیوار ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بچنے کے لیے ایسی باتیں کر رہے ہیں، یہ کچھ بھی نہیں کر سکتے ہمارے لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News