Advertisement
Advertisement
Advertisement

مزید بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

Now Reading:

مزید بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بارش کا امکان

ملک کے بیشتر اضلاع مزید بارشوں کا امکان بتایا جارہا ہے جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران دریائے ستلج کے بالائی کیچمنٹ میں شدید بارش کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے ستلج کے بالائی کیچمنٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ، جہلم، چناب اور راوی کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ دریاؤں سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ تمام اضلاع ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں، ضلعی انتظامیہ جانی و مالی نقصانات سے بچنے کے لیے بروقت ضروری اقدامات مکمل کریں۔

پاکستان میں مزید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

چند ہفتے قبل اقوام متحدہ نے پاکستان میں مزید بارشوں اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر خبردار کردیا تھا۔

پاکستان میں آنے والے مہینوں میں مزید بارش کی توقع ہے جب کہ اقوام متحدہ نے متوقع بارشوں سے ابتر سیلابی حالات بدترین ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا تھا۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں آئندہ مہینوں میں مزید بارشیں ہونے کے امکانات ہیں۔

رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ سیلاب سے متاثرین کے حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔ مزید بارشیں لاکھوں سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھا دیں گی۔

Advertisement

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا  کہ حالیہ مون سون بارشوں کے دوران وسیع علاقہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے جب کہ 1100 سے زائد افراد جاں بحق اور تقریباً 1600 زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر