Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرقانون فیصل چوہدری کا آڈیو لیک پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

Now Reading:

ماہرقانون فیصل چوہدری کا آڈیو لیک پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

فیصل چوہدری

ماہر قانون فیصل چوہدری نے شہباز شریف کی آڈیو لیک پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیک پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔

‘آڈیو لیک میں خوفناک قسم کی پلاننگ سامنے آئی ہیں’

فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ آڈیو لیک میں خوفناک قسم کی پلاننگ سامنے آئی ہیں، شریف خاندان اپنے کاروبار کو ملکی مفادات پر ترجیح دیتا ہے، شریف خاندان کے بھارت سے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔

اعجاز چوہدری کی گفتگو

Advertisement

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے بھی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مفرور اور مجرم سے مشورے لینے لندن جاتے ہیں، آڈیولیک سے عوام کو انکی ترجیحات پتہ چل چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اپنے کاروباری مفادات کو ریاستی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں، حکومت مستعفیٰ ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کردے۔

مبینہ آڈیو لیک ، شہباز شریف کے بھارت سے خفیہ تعلقات بے نقاب

شہباز شریف کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، بھارت سے خفیہ تعلقات بے نقاب ہوگئے۔

 وزیراعظم شہباز شریف سے منسوب کردہ ایک آڈیو لیک منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک سرکاری افسر مبینہ طور پر شہباز شریف سے ان کی بھتیجی مریم نواز شریف کی سفارشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے سنائی دے رہے ہیں۔

مبینہ آڈیو میں سرکاری افسر نے شہباز شریف کو مریم نوازشریف کی جانب سے اپنے داماد راحیل کیلئے بھارت سے پاور پلانٹ امپورٹ کرنے سے متعلق سفارش کے حوالے سے آگاہ کیا۔

Advertisement

شہباز شریف نے مریم کے داماد کیلئے سرکاری افسر پر دباؤ ڈالا جس پر سرکاری افسر نے کہا کہ سر یہ کام بہت مشکل ہے، پہلے یہ ای سی سی میں جائے گا پھر کابینہ میں آئے گا ، اس پر شدید ردعمل آنے کی توقع ہے، یہ ہمارے گلے پڑجائے گا۔

سرکاری افسر نے کہا کہ مریم نواز شریف نے 2 کام میرے ذمہ لگائے تھے، ایک تو کسی سوسائٹی میں گرڈ اسٹیشن کیلئے کہا تھا وہ تو ہم کررہے ہیں جس پر شہباز شریف نے افسر سے کہا کہ نے کہا کہ وہ تو نیشنل وےمیں ہوجائے گا اسے کروادیں لیکن انڈیا سے مشنری لانا یہ مشکل کام ہے، چپکے سے بھی نہیں کرسکتے ، ای سی سی میں ڈسکس ہوگا تو مسئلہ بنے گا، آپ طریقے سے پہلے انہیں آگاہ کردیں پھر میں انہیں سمجھادوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر