
محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبر پختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہو نے کا امکان ہے جو کہ وقفے وقفے سے بدھ تک جاری رہ سکتا ہے۔
خیبر پختونخوا میں بارشوں کانیاسلسلہ کل سے شروع ہو نےکا امکان
۔بارشوں کاسلسلہ بدھ کےروز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان۔
Advertisement۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔
۔گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات pic.twitter.com/8bizjSgSNO
— PDMAKP OFFICIAL (@pdmakpk) September 3, 2022
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
پی ڈیم ایم اے نے تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری جاری کیں ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ اس دوران بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے تاہم جن مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں چھوٹی اور بھاری مشینری پہنچائی جانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بارشوں سے بعض شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاو میں اضافے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News