Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کی ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ لگانے کے منصوبے کے امور جلد طے کرنے کی ہدایت

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کی ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ لگانے کے منصوبے کے امور جلد طے کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ لگانے کے منصوبے کے امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ سے جرمن کمپنی کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وفد نے پنجاب میں ماحول دوست ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ پراجیکٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

‘ہر سطح پر شفاف طریقے سے کام ہوگا’

ملاقات میں چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ گرین فیلڈ پاور پلانٹ سے پنجاب کو سستی بجلی ملے گی، جرمن کمپنی کے ساتھ پراجیکٹ پرعملدرآمد کے لئے باقاعدہ ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے اور پراجیکٹ کے خدوخال کو جلد حتمی شکل دی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت دی کہ تمام متعلقہ محکمے ایم او یو کیلئے تیز رفتاری سے امور طے کریں، ہر سطح پر شفاف طریقے سے کام ہوگا۔

Advertisement

‘موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ماحول دوست پاور پلانٹ لگانا وقت کا تقاضا ہے’

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ماحول دوست پاور پلانٹ لگانا وقت کا تقاضا ہے، اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔

‘پنجاب میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی’

پنجاب میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کے مسئلے سے بھی نجات ملے گی، منصوبے کے پیپر ورک میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

دوسری جانب وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کاپلانٹ لگانا چاہتے ہیں، پلانٹ لگانے کے منصوبے میں اربن کی سرمایہ کاری کریں گے، 5ہزار لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وفد میں جرمن کمپنی کے عہدیدارکرسٹن ور دیگر شامل تھے جبکہ رکن پنجاب اسمبلی ساجد خان بھٹی، تنویر شاہ،محمدجبار، مشتاق گوندل، محمد آصف، محمدحسان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement

اس کے علاوہ ملاقات میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری توانائی، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت، سپیشل سیکرٹریز وزیراعلیٰ آفس بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ جرمن کمپنی دنیا کے 6مختلف ممالک میں گرین فیلڈ پاور پلانٹ لگا چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر