
موسم
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہیگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔
صوبہ پنجاب
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی آج موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں موسم گرم رہیگا۔
صوبہ خیبرپختونخوا
صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا البتہ چترا ل، دیر، سوات اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
صوبہ بلوچستان
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہے گا۔
کشمیر، گلگت بلتستان
گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت سبی 41اور نوکنڈی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News