Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کے غلاموں کیخلاف مزید خاموش نہیں رہ سکتے، خرم شیر زمان

Now Reading:

آئی ایم ایف کے غلاموں کیخلاف مزید خاموش نہیں رہ سکتے، خرم شیر زمان
خرم شیرزمان

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے غلاموں کیخلاف مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔

پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل خرم شیر زمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ملک کو جو خطرات ہیں شاید تاریخ میں پہلے کبھی لاحق ہوئے ہوں۔

‘بدترین مہنگائی نے حکومت کو عوام میں جانے کے قابل نہیں چھوڑا’

انہوں نے کہا کہ بدترین مہنگائی نے حکومت کو عوام میں جانے کے قابل نہیں چھوڑا ہے، اس مہنگائی کیخلاف آج کراچی میں احتجاج کیا جائے گا، احتجاج کراچی کے دل صدر ریگل چوک پر دوپہر 3:30 بجے کیا جائے گا۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پیٹرول، ڈالر، بجلی، گیس کی قیمتوں نے لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں، اس حکومت کا ویژن مہنگائی کم کرنا نہیں اپنے کیسز ختم کرنا تھا، آئی ایم ایف کے غلاموں کیخلاف مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔

Advertisement

تحریک انصاف کا لانگ مارچ، وزارت داخلہ نے تیاریاں شروع کردیں

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ  مارچ کی کالکے ڈر سے وزارت داخلہ نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد آنے سے روکنے کیلئے وزیر داخلہ متحرک ہوگئے ہیں ۔

اس سلسلے میں رانا ثناء اللہ نے رینجر اور ایف سی اسلام آباد میں تعینات کرنے کی سمری کابینہ کو بھیجوا دی ہے تاہم منظوری کے بعد اہلکار اسلام آباد میں تعینات کر دیئے جائیں گے۔

وزیر داخلہ کی جانب سے اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لئے  5ہزار ایف سی اہلکار، 5 ہزار پنجاب رینجرز اور سندھ رینجرز کے 2 ہزار جوانوں کی سمری ارسال کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے بھی اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینر لگا کر اور خٓردار تاریں لگاکر بند کیا گیا تھا۔

Advertisement

اسکے علاوہ  سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے جو کہ کسان اتحاد کے مارچ کی صورت میں کیے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر