Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سعودی عرب سے امداد کی پہلی کھیپ روانہ

Now Reading:

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سعودی عرب سے امداد کی پہلی کھیپ روانہ
پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سعودی عرب سے امداد کی پہلی کھیپ روانہ

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سعودی عرب سے امداد کی پہلی کھیپ روانہ

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امداد کی پہلی کھیپ روانہ کردی ہے۔

شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے سعودی عرب سے آج ایک امدادی ہوائی جہاز روانہ کردیا ہے۔

ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کا کہنا ہے کہ ایئرلفٹ میں پہلے دو طیارے آج ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 180 ٹن خوراک، طبی اور پناہ گاہ کی امداد لے کر روانہ ہورہے ہیں۔

ڈاکٹر الربیعہ نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ 19,000 سے زائد افراد امداد کے اس کھیپ سے مستفید ہوسکیں گے۔

Advertisement

ڈاکٹر الربیعہ نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں امداد کے کم از کم دس ہوائی جہاز بھیجے جائیں گے جس میں پناہ گاہ، خوراک اور طبی امداد لے کر جا رہا ہے جو متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ ہوائی جہاز سعودی عرب کی جانب سے ادا کیے جانے والے عالمی انسانی کردار کی عکاسی کرتا ہے اور دنیا بھر میں ضرورت مند لوگوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے مملکت کے جاری عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

ڈاکٹر الربیعہ نے حرمین شریفین کے متولی اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا بھر میں ضرورت مند اور کمزور لوگوں کی مدد کرتے ہیں جب کہ ان کی دیکھ بھال پر بھی توجہ دیتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مہم کے دوران فراہم کی جانے والی امداد پاکستان بھر میں زندگیوں کو بچانے اور بہتر بنانے میں مدد دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر