وزیراعظم نے مزید آٹھ معاون خصوصی مقرر کردیے
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مزید آٹھ معاون خصوصی مقرر کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی، سردار سلیم حیدر، رضا ربانی کھر کو معاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔
علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے نوابزادہ افتخار احمد خان بابر، مہر ارشاد احمد خان، تسنیم قریشی اور محمد علی شاہ کو بھی معاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی تعداد 17 سے بڑھ کر 25 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
